سری نگر// امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ 36 گھنٹوں میں چھ یاتری اور ایک مرکبان کی قدرتی وجوہات کی وجہ سے موت ہو گئی، جس سے جاری یاترا میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ کل ہلاکتوں میں 15 یاتری بھی شامل ہیں جو 8 جولائی کے سیلاب میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
۔30 جون سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک 47 یاتری اور دو مرکبان اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام میں گھوڑے سے گرنے سے ایک پونی ڈرائیور کی موت ہو گئی تھی۔
۔8 جولائی کو گپھا کے قریب آنے والے سیلاب میں 15 یاتری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ تقریباً 55 افراد زخمی ہوئے تھے۔
وہیں 1.5 لاکھ سے زیادہ یاتری اب تک گپھا کی زیارت کر چکے ہیں۔
امرناتھ یاترا:36 گھنٹوں میں 6 یاتری، 1 مرکبان کی موت، ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی