عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے بی جے پی جموں وکشمیر کے صدر ست شرما، سینئر لیڈر راکیش مہاجن اور غلام محمد میر کو راجیہ سبھا انتخابات کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے اتوار کو جموں و کشمیر کے آئندہ دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات 2025 کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی۔پارٹی نے جموں و کشمیر کے لئےغلام محمد میر، راکیش مہاجن اور ست شرما کا بطور امید وار اعلان کیا۔
الطاف ٹھاکر نے مذکورہ تینوں امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہایہ نامزدگیاں پارٹی کے ان کی قیادت اور عزم پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹھاکر نے ان لیڈروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں گے۔
راجیہ سبھا کے لئے نامزد ہونے پر الطاف ٹھاکر کی ست شرما، راکیش مہاجن اور غلام علی میر کو مبارکباد
