عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے منگل کو سابق کمشنر سیکرٹری جی اے پیر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر سیر ہمدان، اننت ناگ کا دورہ کیا۔الطاف بخاری نے جی اے پیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ابدی سکون کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جی اے پیر کی بطور ایک ممتاز بیوروکریٹ خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر بخاری کے ہمراہ اپنی پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے جن میں نائب صدر غلام حسن میر، سینئر رہنما محمد رفیع، اور دیگر اراکین جن میں مجید پڈر، ہلال شاہ، منتظر محی الدین اور مفتی سرور شامل تھے۔
وفد نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور اس بات کو اجاگر کیا کہ جی اے پیر کو جموں و کشمیر کی خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
الطاف بخاری کا دورہ سیر ہمدان ، سابق کمشنر سیکریٹری جی اے پیر کے لواحقین کیساتھ تعزیت پرسی کی
