سری نگر// جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کے صدر سید محمد الطاف بخاری دو حلقوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔
ذرائع نے گریٹر کشمیر کو انکشاف کیا کہ سابق وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری چھانہ پورہ اور اوڑی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
قابل ذکر بات ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ ہفتے ہی کہا تھا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات “یقینی طور پر” جاری انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کی تکمیل کے بعد ہوں گے اور ریاست کی بحالی ایک “مناسب وقت” پر عمل میں آئے گی۔
ایل جی نے کہا تھا،” یونین ٹیریٹری میں حد بندی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور ووٹر لسٹوں پر نظرثانی شروع ہو گئی ہے،اس کے بعد، یقینی طور پر انتخابات ہوں گے”۔
الطاف بخاری چھانہ پورہ اور اوڑی حلقوں سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے