عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے سید عبدالباری ساکن ہل ویو کالونی وانہ بل راولپورہ سرینگر کے انتقال پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موصوف اور اُن کے افراد خانہ کے ساتھ اُن کے دہائیوں پر محیط گہرے تعلقات رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سید عبدالباری کا انتقال دو دن قبل ہوا۔ وہ محکمہ مال میں اسسٹنٹ کمشنر کے بطور سبکدوش ہوچکے تھے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے موصوف کے انتقال کو ایک ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا، ’’سید عبدالباری کا انتقال میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے، کیونکہ میں اور میرا خاندان کئی دہائیوں سے باری صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک قریبی تعلق میں رہا ہے۔ میرے مرحوم والد، سید محمد اقبال بخاری صاحب کی ولادت لیہہ میں سید عبدالباری صاحب کے گھر پر ہوئی تھی، جب اُن کا کنبہ وہاں رہائش پذیر تھا۔‘‘
اپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے مزید کہا، ’’میں ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ان کے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے کسی طور پُر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دکھ اور افسوس کے اس گھڑی میں، میں ان کے خاندان، خاص طور پر ان کے فرزندان سید سیدین اور سید افتخار اور بھتیجے سید افہادالمجتبیٰ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہوں کہ وہ سید عبدالباری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔