عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں ہوئے ملی ٹینٹ حملے کی شدید مذمت کی ۔ واقعے کو ’بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے، بخاری نے سیکیورٹی فورسز پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد سے جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
بخاری نے کہا یہ بزدلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اور اس گھناو¿نے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہماری سیکورٹی ایجنسیاں مجرموں کو تیزی سے پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔