جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج بارہمولہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق مین اسٹریم جماعتیں لوگوں سے جھوٹ بول رہی ہیں۔ اسی دوران نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ، “این سی اور پی ڈی پی اپنا وجود بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اُن کی سیاست اسی تک محدود ہے”۔ ویڈیو:فیاض بخاری، بارہمولہ