عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشتواڑ میں حکام نے خراب موسم اور شدید بارش کے پیش نظر جمعرات کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، تمام اسکول آج 13 مارچ 2025 کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رہیں گے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاط برتیں، جبکہ اسکولوں کے آپریشن سے متعلق مزید اپڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر آج کشتواڑ کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے: سی ای او
