عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//حکام نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر کل یعنی 25اگست کو جموں ڈویژن بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے ’’ناقص اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی سکول کل، یعنی 25.08.2025 کو بند رہیں گے ‘‘۔
جموں ڈویژن کے تمام سکول کل بند رہیں گے
