میونسپل کمشنر سرینگرنے آج کہا کہ سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت جاری تمام تعمیراتی و ترقیاتی پرجیکٹوں پر کام منصوبہ بند طریقے سے جاری ہے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں پر کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور کارپوریشن “ڈبل شفٹوں” پر کام کرنے کیلئے لائحہ تیا کر رہی ہے۔کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بٹہ مالو سرینگر میں ایک کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔