سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے منگل کے روز کہا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں رہے گی۔
انہوں نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔
ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے مدنظر یوم جمہوریہ پر کشمیر صوبے میں پابندی عائد نہیں ہوگی۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے عوام الناس سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ کسی قسم کے دعوت نامے یا پاسز کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر صوبے میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جبکہ جموں میں یہ تقریب ایم ایم سٹیڈیم میں منائی جارہی ہے۔
تقریبات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر کی دونوں درالحکومتوں سری نگر اور جموں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یوم جمہوریہ کے روز کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر
