عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے ہفتہ کو کہا کہ بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہ آیا کانگریس بڈگام اور نگروٹہ دونوں نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے گی، قرہ نےکہاتمام آپشنز کھلے ہیں۔ میں نے اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو سونپ دی ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ نیشنل کانفرنس نے نگروٹہ نشست انہیں پیش کی ہے۔انہوں نے ہمیں یہ سیٹ آفر کی ہے۔ ہم نے اپنا مؤقف مرکزی ہائی کمانڈ کے سامنے رکھا ہے اور ان کے جواب کا انتظار ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمر عبداللہ کے اسمارٹ میٹرز سے متعلق بیان سے پارٹی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے، تو قرہ نے کہا کہ یہ وضاحت نیشنل کانفرنس کو خود کرنی ہے۔ ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہمارے منشور میں شامل نہیں تھا۔ یہ ان پر ہے کہ وہ بتائیں پہلے کیا کہا تھا اور اب کیا کہہ رہے ہیں۔
بڈگام -نگروٹہ ضمنی انتخابات: تمام آپشنز کھلے ہیں،پارٹی اعلیٰ قیادت کی ہدایات کا انتظار: طارق قرہ
