عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر فضل الحسیب نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد بدھ کو یہاں جڈی بل میں واقع تاریخی امام باڑے کا دورہ کیا اور وہاں محرم الحرام کے پیش نظر کی جانی والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی جلوس راستے اور دیگر انتظامات ہوتے ہیں ان کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاایس ایم سی ایک پیشہ ور ادارہ ہے میری ترجیح اس کو مزید موثر بنانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایس ایم سی سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا۔شہر میں کتوں کی ہڑبونگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شہری سہولیات کے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے گا: ایس ایم سی کمشنر
