سرینگر// خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اتوار کے روز منسوخ کردی گئیں۔
ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج کی تمام پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے شدید دھند چھائی ہوئی ہے جو آج تیسرے دن بھی برقرار رہی۔
خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ
