عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وادی کشمیر میں تازہ برف باری اور خراب موسم کی وجہ سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج کے لیے شڈول تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے آج کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دریں اثناءوادی میں شدید برف باری کے پیش نظر صبح سے سات ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وادی کشمیر میں کل رات سے تازہ برف باری ہوئی جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہونے کے علاوہ سطحی اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوا۔