عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ امرناتھ یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ اس سال کے انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے اور یاترا کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ـــ
امن و امان اور کامیاب امرناتھ یاترا کے لیے تمام انتظامات مکمل: ایل جی منوج سنہا
