جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں:وقار رسول

یو این آئی

 

سری نگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جنوری کے اواخر میں یہاں آ رہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل یاترا کریں گے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’راہل گاندھی جنوری کے اوخر میں یہاں آ رہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل آ رہے ہیں یہاں بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی سبھا ہوگی جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیکولر پارٹیوں میں اس سبھا میں استقبال کرتے ہیں جو بے روزگاری وغیر کے خلاف لڑنا چاہتی ہیں۔
مسٹر رسول نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ مسلسل کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سونیا گاندھی، راہل گاندھی کی قیادت میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور لوگ اس پارٹی کے ساتھ مسلسل جڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’بی جے پی سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو ایوارڈس سے سر فراز کرتی ہے‘۔
وقار رسول نے کہا کہ ہر ایوارڈ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے کوئی ایوارڈ چھوٹا یا برا نہیں ہوتا ہے۔