وسطیٰ ضلع گاندربل سے ملحقہ علاقہ بابانگری وانگت میں میاں بشیر احمد لاروی کے پہلے یوم وصالِ پر ایک روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شب خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں متعدد علمائے کرام نے قرآن پاک کی تلاوت، اسلامی تعلیمات، درود اذکار،کی محفلیں آراستہ کی۔الحاج میاں بشیر احمد لاروی کے پہلی برسی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین سے موجودہ سجادہ نشین میاں الطاف احمد نے اختتامی تقریب میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔
ویڈیو:ارشاد احمد