جموں// آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی) نے جموں و کشمیر حکومت سے پنچایت انتخابات 90 دنوں کے اندر کرانے کا مطالبہ کیا ہے، کانفرنس نے دوسری صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
کانفرنس کے صدر انل شرما نے کہا کہ پنچایت اداروں کی طویل غیر فعالیت نے ترقی کو سست کر دیا ہے اور دیہی علاقوں کے باشندوں کو مناسب نمائندگی اور اپنی شکایات کے حل کے لیے کوئی پلیٹ فارم فراہم نہیں ہو رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اداروں کے بروقت انتخابات اور از سر نو حد بندی جموں و کشمیر میں جمہوریت کو دوبارہ زندہ کرنے اور حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
کانفرنس کے صدر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات 90 دنوں میں نہیں ہوئے تو تنظیم ایک وسیع احتجاج کی منصوبہ بندی کرے گی۔
انل شرما نے یہ بھی بتایا کہ ای اے جے پی سی کے عہدیدار جلد ایل جی منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور ریاستی انتخابی کمیشن کے ساتھ ملاقات کر کے فوری انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔
جلد سے جلد پنچایتی انتخابات کرائیں یا احتجاج کا سامنا کریں: پنچایت کانفرنس
