جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے کنجونی علاقے میں ایک شخص نے جموں وکشمیر گرامین بینک ملازمین کی ایک ٹیم پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ایک شخص نے گرامین بینک سے لون حاصل کیا جس کے بعد وہ لون کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہا۔ بینک کی جانب سے لون کی رقم جمع کرانےکے معاملےکو لیکر ہویی بحث کے دران شخص نےمبینہ طور پر فایرنگ کر دی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔