عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ہفتے کے روز انتظامی سیکرٹری، عوامی شکایات محکمہ (PGD) اور سی ای او، ERA کے عہدے کا اضافی چارج اگلے احکامات تک انتظامی سیکرٹری، پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈپارٹمنٹ محمد اعجاز اسد کو تفویض کیا ہے۔
اس تناظر میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں انتظامی سیکرٹری، منصوبہ بندی ترقی اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ محمد اعجاز اسد اپنے فرائض کے علاوہ انتظامی سیکرٹری، عوامی شکایات محکمہ، اور سی ای او، ERA، کا چارج سنبھالیں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق، سید سحرش اصغر کو اس عدہے سے فارغ کر دیا گیا ہے وہ اگلے احکامات تک جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گی۔