عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر زراعت جاوید ڈار نے پیر کو یہاں شیر کشمیر ایگریکلچر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں خزاں کے پھولوں کے میلے ‘کرسنتھیم شو’ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فلوری کلچر شعبے کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ جن کی محنت سے یہ ممکن ہوسکا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کشمیر میں گل لالہ فسٹیول ماہ اپریل میں شروع ہوتا ہے اور یہ فیسٹول ماہ اکتوبر میں شروع ہوگا اور کم و بیش ایک ماہ تک جاری رہے گا’۔
موصوف وزیر نے کہا کہ ہمیں اس شعبے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم خزاں میں ہمیں یہاں پھول دستیاب نہیں ہوتے تھے لیکن اب یہ ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘مجھے یقین ہے کہ اس سے ہمارا سیاحتی سیزن مزید بہتر ہوگا اور اس شعبے کو مزید دوام ملے گا’۔
قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی نے سری نگر میونسپل کارپوریشن اور ایس سی سی ایل کے اشتراک سے 18 اکتوبر کو یہاں تجارتی مرکز تاریخی لالچوک میں رنگا رنگ ‘گل داؤد'(چری سینتھیمم) شو کا اہتمام کیا تھا۔
اس شو کا مقصد کرائسنتھمیم کے مختلف اقسام کے پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ کشمیر میں ‘تھیم گارڈن’ کے تصور کو فروغ دینا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام وادی میں موسم خزاں میں ایک نئی کشش ثابت ہوگا اور اس سے سیاحت کو مزیر فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا: ‘فی الوقت جموں وکشمیر میں صرف ایک بڑا فلور شو “ٹولپ گارڈن’ میں ماہ اپریل میں منعقد ہوتا ہے اس کے بعد ہمارے پاس چنار کے زرد پتوں کو دکھانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا ہےـ
وزیر زراعت جاوید ڈار نے ”کرسنتھیم شو“ کا افتتاح کیا
