عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے اندرا نگر علاقے میں پیر کی صبح محکمہ زراعت کا ایک ملازم مشکوک حالات میں مردہ پایا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے سرینگر کی اندرا نگر کے پارکنگ ایریا میں محکمہ زراعت کا ایک ملازم مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت رنبیر سنگھ ولد دیش راج سنگھ ساکنہ جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش کو طبی و قانونی کاروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔