عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ سرندر کمار چودھری نے منگل کو کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کریں اورسستی شہرت حاصل کرنے کی کوششیں ترک کریں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ بجلی فیس میں اضافے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ چودھری کا کہنا تھا کہ ’’آغا روح اللہ کو احتجاج کرنے سے کسی نے نہیں روکا۔ وہ رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں اپنی آواز وہاں اٹھانی چاہیے۔‘‘انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی سرکاری آغا روح اللہ کے ارد گرد نہیں گھومتی ،چودھری کا کہنا تھا کہ اگر روح نے استعفیٰ دیا ہے تو وہ استعفے کی کاپی کہاں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ رکن پارلیمان کا اپنا پروٹوکول ہوتا ہے۔ آغاروح اللہ کو وزیر اعلیٰ کے پاس آنا چاہیے اور کھل کر وزیر اعلیٰ کیساتھ مسائل پر بات کرنی چاہیے۔کسی رکن پارلیمان کو سڑکوں پر آکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کو غیر ضروری اہمیت نہ دیں جو صرف شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٓآغا روح اللہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات کریں، سستی شہرت کی کوشش ترک کریں :نائب وزیر اعلیٰ