عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/ضلع بارہمولہ کی انتظامیہ نے اُوڑی سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد (UXOs) کی محفوظ تلفی کے بعد چھ دیہات کے متاثرہ مکینوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔حکام نے بتایا کہ کمل کوٹ، مدھن، گوالن، سلام آباد (بجہمہ)، گنگر ہل اور گاولٹا میں 7’یو ایکس اوز‘ کو کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا ہے۔یہ کلیئرنس لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کو محفوظ بنانے کی مسلسل کوششوں کے بعد دی گئی ہے۔
پولیس کے ترجمان نے کہاان چھ دیہات کے متاثرہ افراد اب اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ دریافت شدہ UXOs کی محفوظ تلفی کی تصدیق کے بعد لیا گیا ہے۔
تاہم، حکام نے خبردار کیا ہے کہجن اور دیگر علاقوں میں اب بھی مزید UXOs موجود ہو سکتے ہیں جو ابھی تک دریافت نہیں ہوئے۔ ضلع بھر میں 17 مقامات پر کل 20 UXOs کی اطلاع ملی تھی۔دریں اثنا، مقامی رہائشیوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی اس کے قریب جائیں، بلکہ فوری طور پر بارہمولہ پولیس یا قریبی سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع دیں۔
بارہمولہ پولیس نے ایک عوامی حفاظتی مشورہ بھی جاری کیا ہے، جس میں UXOs کو جان و مال کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے مسلسل محتاط رہنے پر زور دیا گیا ہے۔
پی سی آر بارہمولہ نے اطلاع دینے کیلئے ایمرجنسی رابطہ نمبرات بھی جاری کر دیئے ہیں ، کسی بھی شخص کو دھماکہ خیز مواد کی موجودی کی اطلاع دینے کیلئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
9696767768 / 9596767717 / 01952-234410
بارہمولہ میں دھماکہ خیز مواد کی محفوظ تلفی کے بعد 6 دیہات کے مکینوں کو گھروں کولوٹنے کی اجازت 11 دیہات میں مواد کی موجودگی پر پولیس کی جانب سے احتیاطی انتباہ
