عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سابق ممبر اسمبلی وچی اعجاز احمد میر نے ایک پھر گھر واپسی کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی میں شرکت کی جس دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ۔
محبوبہ مفتی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اعجاز میر کی اپنی صفوں میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ میر کی واپس کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جو کہ پارٹی کے بانی ویژن کے ساتھ وابستگی کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہو ں نے لکھا ’’بہت سے اتار چڑھاؤ کے بعد، اعجاز میر کی گھر واپسی پر خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی، ہمارے مشترکہ سفر میں چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ ہم نئے مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں گے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’ یہ ری یونین جموں و کشمیر میں اتحاد، ترقی اور جمہوری اقدار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے بانی مفتی محمد سعید کے نظریات کے لیے پی ڈی پی کی لگن کو واضح کرتا ہے‘‘۔
اعجاز میرجو کہ اپنے مضبوط نچلی سطح سے جڑے ہوئے اور نوجوانوں کے مسائل کی وکالت کے لیے جانے جاتے ہیں، نے پرتپاک استقبال کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
میر نے کہا’’مجھے پی ڈی پی خاندان میں واپس آنے اور اپنی مشترکہ جمہوری اقدار کو مضبوط کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کرنے کا اعزاز حاصل ہے‘‘۔
سابق ممبر اسمبلی اعجاز میر کی پی ڈی پی میں واپسی ، محبوبہ مفتی نے کیا گرم جوشی سے استقبال
