سیاحتی مقام گلمرگ سے منسلک بھدرکوٹ علاقہ اگرچہ تاحال سیاحتی نقشہ پر موجود نہیں ہے، تاہم یہ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فوج کی راشٹریہ رائفل نے محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر بھدرکوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینکڑوں مقامی و غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہا کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی یکساں شرکت نے دنیا کو واضح طور پر دکھایا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے بارے میں دنیا بھر میں غلط بیانیہ تیار کرنے کا پاکستانی ایجنڈا ناکام ہو چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس تبدیلی میں کسی بیرونی یا اندرونی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ویڈیو:مبشر خان