عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//جمعرات کو ضلع اننت ناگ کے پیہ بگ مٹن علاقے میں کے پی روڈ پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک وکیل کی موت ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ کے پی روڈ پر آج گیس سے بھرے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03G-1304 اور فورڈ فیگوزیر رجسٹریشن نمبر JK17-0706 کے درمیان ٹکرہوئی جس کے نتیجے میں60سالہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد صوفی ولد عبدالمجیدصوفی ساکن عشاجی پورہ شدید زخمی ہو گئے۔
اسے فوری طور پر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اننت ناگ سڑک حادثہ میں وکیل ہلاک
