سری نگر/ ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے آج یعنی بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کے حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 3 ستمبر یعنی بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پرچوں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قبل ازیں صوبائی کمشنر کشمیر نے طلبا اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر میں کالج اور اسکول بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
خراب موسمی صورتحال: کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کے آج کے امتحانات ملتوی
