سری نگر/موجودہ ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر بڈگام پولیس نے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی ہیلپ لائن سروس قائم کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ موسلادھار بارش، بجلی گرنے، ژالہ باری، تیز ہواؤں، بادل پھٹنے اور ناساز گارموسمی حالات کے پیش نظر، بڈگام پولیس نے عام لوگوں کی مدد کرنے اور کسی بھی مصیبت یا ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مخصوص ہنگامی ہیلپ لائن سروس قائم کی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کنٹرول روم بڈگام، سینئر پولیس افسروں، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے وادی کشمیر میں آج یعنی بدھ کو کالج اور اسکول بند رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیوسرٹی نے امتحانات بھی ملتوی کر دئے ہیں۔
خراب موسمی صورتحال: بڈگام پولیس نے ہیلپ لائن سروس قائم کی
