دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی: اے ڈی جی پی جموں

Uzma Web Desk
1 Min Read
Photo: Mir Imran

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون آنند جین نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں، انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آنند جین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا، “جو افراد ملک دشمن عزائم رکھتے ہیں یا دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی”۔
انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کاروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے وابستہ افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔
آنند جین نے بتایا کہ مزید 29 مفرور دہشت گردوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی ضبطی کا عمل جاری ہے، جو جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط اقدام جموں و کشمیر پولیس کے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے اور ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Share This Article