عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاءاینڈ آرڈر وجے کمار نے اتوار کو پونچھ کا دورہ کیا اور ضلع میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ امن و امان کا جائزہ لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اے ڈی جی پی کے ساتھ صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں بھی تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈی ڈی سی چیئرمین، ڈی ڈی سی ممبران اور علاقے کے کئی دیگر افراد سے بات چیت کی۔ یہ میٹنگ ضلع میں تین شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہوئی ہے۔حکومت نے اموات کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ متاثرین خاندانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر، فوج نے بھی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بھی علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے بھی پیر کے روز پونچھ راجوری کا دورہ کریں گے اور جاری آپریشن سمیت اضلاع میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔