عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایک سینئر افسر آج صبح سویرے اس وقت جاں بحق ہو گئے جب پاکستان نے راجوری کے علاقوں میں شدید گولہ باری کا آغاز کیا۔
حکام نےبتایا کہ راجوری کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا پاکستان کی گولہ باری میں جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تھاپا اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے قریب راجوری کے علاقوں پر بھاری گولہ باری کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اس دوران، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ایک پوسٹ میں اے ڈی ڈی سی راجوری کے لقمہ اجل ہونے کی کی تصدیق کی۔
انہوں نے لکھاراجوری سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک محنتی افسر کو کھو دیا ہے۔ صرف کل ہی وہ ڈپٹی سی ایم کے ساتھ ضلع کا دورہ کر رہے تھے اور انہوں نے میری زیر صدارت آن لائن میٹنگ میں بھی شرکت کی تھی۔
آج ان کی رہائش گاہ پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری نے حملہ کیا، جس میں ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر شری راج کمار تھاپا جاں بحق ہو گئے۔ میرے پاس اس عظیم سانحے پر اپنے صدمے اور غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
ہندپاک کشیدگی: گولہ باری کی زد میں آکر راجوری کے اے ڈی ڈی سی ازجان
