اشرف چراغ
کپوارہ // ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ روف الرحمن نے ٹکر کا دورہ کیا تاکہ آنے والے میلہ کھیر بھوانی کے پیش نظر انتظامات تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں ماتا کھیر بھوانی مندر کے دورے کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے طبی سامان جیسے ادویات، سازوسامان، بجلی، پانی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جو عقیدت مندوں کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ ضلع آفیسران کی ایک ٹیم بھی ساتھ تھی تاکہ ہر ایک محکمہ عقیدت مبدوں کی سہولیات دستیاب رکھیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کیا کہ میلے کے دوران عقیدت مبدوں کے لئے ہر بنیادی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے۔
انہوں نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ عقیدت مندوں کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھی جائے جبکہ چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ طبی سہولیات کے لئے ضروری اقدامات رکریں۔