غلام نبی رینہ
کنگن/ سونمرگ سے کرگل جارہی ایک سنٹرو کار کو رانگہ موڑ زوجیلا کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ،تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیاـ
پولیس ذرائع کے مطابق سونمرگ سے کرگل جارہی ایک سنٹرو کار زیر نمبر 9929/JK02GB کو رانگہ موڑ زوجیلا کے قریب حادثہ پیش آیاـ حادثے کی خبر موصول ہونے کے فورا بعد پولیس اسٹیشن سونمرگ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور بچاؤکارروائی شروع کی ـ
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سونمرگ ہسپتال منتقل کیا گیا ھے جہاں سے تین زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ھے پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ـ
سونمرگ کرگل شاہراہ پر حادثہ، کمسن بچی سمیت 5افراد زخمی
