سری نگر//سری نگر جموں شاہراہ پر ادھم پور کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر جموں شاہراہ پر ادھم پور کے نزدیک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار تین نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک نوجوان ببلو کمار کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی پہچان سبھا ش اور ورن ساکنان سبھاش نگر کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔