عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگری/جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے چننی علاقے میں اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے درم تھل چننی میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح ایک ٹرک اور ایک آٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں آٹو گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت اشکو ولد راج علی ساکن سرمولی کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی ڈرائیور کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار جبکہ ٹرک کو ضبط کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
اودھم پور سڑک حادثے میں نوجوان کی موت واقع
