عظمیٰ ویب ڈیسک
مہور/بدھ کی شام تقریباً 5:20 بجے کے قریب تحصیل مہور کے علاقہ سولی گلی شجرو میں ایک ایکو گاڑی زیررجسٹریشن نمبر JK20C-4664حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو فوری طورسب ضلع ہسپتال مہور منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت بلوان سنگھ ساکن ارناس، مدثر علی ساکن مہور،پرویزاحمد ساکن مہور اور بشارت علی ساکن مہورکے بطور کی گئی ہے ۔
شجرو مہور میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی
