عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// رام بن میں شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر JK013G-2103 بیٹری چشمہ رامبن کے مقام پر گہری کھائی میں جا گرا جس میں ایک کی موت ہو گئی اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت یاسر علی کے نام سے ہوئی ہے اور تین زخمیوں کی شناخت رفاقت حسین، ذاکر حسین اور جنید حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ـi