عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چنینی ناشری ٹنل میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھمپور کے حدود میںچنینی – ناشری ٹنل میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک زائلو کیب کشمیر سے جموں کی طرف جاتے ہوئے الٹ گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایچ سی چنینی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔