عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں کے کنال روڈ پر نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دولہا ، دولہن سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں کے کنال روڈ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نجی گاڑی بجلی کھمبے کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر تالاب تلو ہسپتال منتقل کیا۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
کنال روڈ جموں میں سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی
