عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں کے بشنا علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں 9 سالہ بچے کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشنا کے پٹیاری گائوںکے نزدیک اتوار کو ایک 9 سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ سکوٹی پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی کرین اور سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں بچے کی موت واقع ہوئی۔
متوفی بچے کی شناخت 9 سالہ پرنم شرما ولد جیت رائے شرما ساکن بشنا کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے حادثے کے متعلق ایک مقدمہ درج کیا ہے اور لاش کو قانونی وطبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے بشنا ہسپتال منتقل کیا ہے۔
ادھر اس حادثے سے علاقے میں ماتم کا ماحول چھا گیا ہے۔
جموں کے بشنا میں سڑک حادثہ، 9 سالہ بچے کی موت واقع
