نواز رونیال
رام بن // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹا ٹا سومو اکھڑال سے رام بن کی جانب آرہی تھی کہ بیٹری چشمہ کے مقام پر ایک بھاری پتھر پہاڑی سے کھسک کر گاڑی پر آگر اجس کی وجہ سے گاڑی میں سوار ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت نصراللہ بالی ولد بشیر احمد بالی ساکنہ پوگل تصیل پوگل ہراستان ضلع رام بن کے طور ہوئی،زخمی مسافر کو ضلع ہسپتال رام بن میں ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کر دیا ۔تھانہ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
رام بن بیٹری چشمہ کے مقام پر پہاڑی سے بھاری پتھر گاڑی پر آگر،ایک مسافر شدید زخمی
