محمد تسکین
سرینگر / بانہال-قاضی گنڈ فورلین ٹنل میں رات دیر گئےایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشمیر وادی سے جموں کی جانب جانے والے متعدد ٹرک آپس میں ٹنل کے اندر ٹکرا گئے جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیو شدید زخمی ہوگیا ـ
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو موقع سے نکال کر بانہال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سکھدیپ سنگھ ولد بختاور سنگھ ساکن پلی پورہ، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اسٹیشن بانہال میں اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔