سرینگر// اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کے روز سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں چھ مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے سینئر عہدیداروں کے خلاف ناجائز اثاثوں کے کیس کے سلسلے میں کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف فنانشل ایڈوائزر اور ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا، “یہ تلاشی مہم شالٹینگ اور تکنواری سمیت مختلف رہائش گاہوں پر کی گئی، جو مالی بے ضابطگیوں اور معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزامات کی تحقیقات کا حصہ ہے”۔
آخری اطلاعات تک یہ چھاپے جاری تھے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔