عازم جان
سرینگر/اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں ایک پٹواری کے گھر پر چھاپہ مارا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ منظور احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹکے گھر پر مارا گیا، جو پولیس اسٹیشن حاجن میں درج ایف آئی آر نمبر93/2023کے معاملے میں ملوث ہے۔
یہ کیس مبینہ دھوکہ دہی اور سرکاری عہدے کے غلط استعمال سے متعلق ہے، جس کے تحت دفعہ 420، 467، 468، 471، 409، اور 120 بی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ اے سی بی مالی بے ضابطگیوں اور جعلسازی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔