عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے پٹواری حلقہ خانپور، تحصیل مڑہین، ضلع کٹھوعہ، سدرشن کھجوریہ کو 15,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ وہ ریونیو ریکارڈ میں گرداوری اندراج کی درستی کے لیے رشوت طلب کر رہا تھا۔
سرکاری بیان کے مطابق، ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ کھجوریہ نے ابتدائی طور پر شکایت کنندہ سے 30,000 روپے رشوت طلب کی اور دھمکی دی کہ اگر رشوت نہ دی گئی تو وہ ریونیو ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کرے گا۔ دباؤ میں آکر شکایت کنندہ نے پہلے 5,000 روپے دیے لیکن بعد میں 15,000 روپے پر معاملہ طے ہوا۔ تاہم، مزید ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے، شکایت کنندہ نے قانونی کارروائی کے لیے اے سی بی سے رجوع کیا۔
اے سی بی نے شکایت ملنے کے بعد خفیہ تصدیق کی، جس میں رشوت طلب کیے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ اس کے بعداے سی بی پولیس اسٹیشن جموں میں ایف آئی آر نمبر 01/2025 دفعہ 7 انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
تحقیقات کے دوران، ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے کھجوریہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے وقت آزاد گواہ بھی موجود تھے، اور رشوت کی رقم ملزم کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے گھر اور دفتر پر بھی تلاشی لی گئی ـ
اینٹی کورپشن بیورو کی کارروائی، پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا
