عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /رشوت خور ملازمین کیخلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو نے تازہ کارورائی میں کولگام میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مطابق اینٹی کورپشن بیورو نے کولگام ضلع کے پٹواری حلقہ بنہمولہ میں ایک پٹواری کو دھر دبوچ لیا ۔
اے سی بی کے مطابق پٹواری شناخت مشتاق احمد کھٹانہ ولد محمد ایوب کھٹانہ ساکن کنڈ کولگام کے طور پر ہوئی ہے، جسے اے سی بی کے اہلکاروں نے 1000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور وہ یہ مطالبہ اخروٹ کے درخت کاٹنے سے متعلق 23000 روپے تھا۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ سے شکایت ملنے کے بعد اے سی بی کی ٹیم نے ایک جال بچھایا جس کے بعد یہ کارورائی انجام دی گئی ۔ خیال رہے کہ اینٹی کورپشن بیورو کی جانب سے مسلسل کاروائیاں ہوتی رہی ہے جس دوران کئی سرکاری افسران کیخلاف کارورائی کی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
رشوت خور ملازمین کیخلاف اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائیاں جاری ،کولگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
