عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کی اتحادی جماعت عام آدمی پارٹی نے بڈگام اسمبلی نشست سے اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کے صدر اور ڈوڈہ سے ایم ایل اے، مہر اج ملک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی بڈگام اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔
یہ ضمنی انتخابات اس وقت لازمی ہو گئے جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل اسمبلی حلقے سے جیتنے کے بعد بڈگام کی نشست چھوڑ دی۔بڈگام سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے مہر اج ملک نے کہا، ہماری پارٹی یہ سیٹ جیتنے کے لیے الیکشن لڑے گی۔
اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے سرینگر سے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا تھا کہ بڈگام اسمبلی نشست پر مقامی امیدوار کو میدان میں اتارا جائے۔
عام آدمی پارٹی نے بڈگام اسمبلی نشست سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا
