عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پانپور سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان جمعہ کو چرسو ٹول پلازہ، اونتی پورہ کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں فرہاد فیاض ولد فیاض احمد نامی نوجوان زخمی ہوا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال بجبہیاڑہ لایا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اونتی پورہ کے چرسو ٹول پلازہ سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان چل بسا
